بھٹکل:5؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)چلتی ہوئی ہیرو ماسٹرو بائک کو دودھ سپلائی کرنے والی سواری ٹکر دینےکےنتیجےمیں بائک سوار شدید زخمی ہوکر جائے وقوع ہی ہلاک ہونے کا واقعہ اتوار کی صبح شرالی میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت منجپا نائک (58) کے طورپر کی گئی ہے۔ مہلوک منجپا اپنی بائک کے ذریعے سنڈےمارکیٹ میں خریداری کے لئے بھٹکل کی طرف رواں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دودھ سپلائی سواری بغیر کسی اطلاع کے بائیں جانب گھوم کر رکنے کے لئے آگےبڑھنے سے ہی حادثہ وقوع ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ پولس نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے۔ بھٹکل مضافاتی پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکےبعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔